نیشنل سٹیڈیم کے 2انکلوژرز پر ڈیجیٹل سکرینز نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی(سپورٹس نیوز) جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم کراچی ارشد خان نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کے 2 انکلوژرز کے اوپر ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں گی۔نیشنل سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن پر جنرل منیجر ارشد خان نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نئی عمارت کے فرسٹ فلور پر کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم ہو گا، عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر ہاسپٹیلٹی باکس ہوں گے۔ جنرل منیجر نیشنل سٹیڈیم نے کہا ہے کہ جنرل انکلوژرز میں فولڈنگ چیئرز لگائی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ ماہ دبئی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔دوسری جانب پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کی بھی حالت بدلنے لگی ہے، نئی بلڈنگ کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں