ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ سے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔صبا شمیم جدون نے کہا کہ ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ 14سے 20فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔صبا شمیم جدون نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں میڈم صباشمیم جدون نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں