اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی، انمول بلوچ

لاہور(شوبز نیوز) انمول بلوچ نے بتایا کہ میں نے اداکاری کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی، نہ کبھی سکول یا کالج کے ڈرامے میں شریک ہوئی لیکن مجھے اداکاری کا شوق تھا۔بتایا کہ میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر ایکٹر کا عنوان دے کر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام نہیں تھا، ڈائریکٹر محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے، اس میں ایک کردار ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کرسکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا پتا نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں، میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی، انہوں نے کافی اچھے اچھے پراجیکٹس کیے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں