PTIمذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28جنوری کوطلب

اسلام آباد(بیوروچیف) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28جنوری کو بلالیا،پی ٹی آئی نے شرکت سے انکار کردیا،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف اب کسی اور مذاکراتی اجلاس میں شریک نہیں ہوگی،حکومت نے 11منٹ میں 8قوانین پاس کرلیے، صدر کا کوئی اعتراض ڈسکس نہیں کیا ۔تفصیلات کے مطابق سپیکر نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی،پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 28جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی شرکت نہیں کریں گے، گزشتہ روز حکومت نے 11منٹ میں 8قوانین پاس کرلیے، تمام قوانین پر صدر کا اعتراض تھا لیکن صدر کا کوئی اعتراض ڈسکس نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں