اسلام آباد (بیوروچیف) صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں 4اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد ارکان کی تقرری کا عمل مکمل ہوگیا، اراکین کی تعداد 20ہوگئی۔ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق رانا شفیق پسروری کو مزید 3سال کیلئے کونسل کا رکن نامزد کیا گیا، صاحبزادہ حافظ امجد سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری بھی سی آئی آئی کے رکن تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزارت قانون سے نئے اراکین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا، چاروں اراکین کی تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی ہے۔صدر مملکت آصف زرداری کی منظوری کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔




