چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ ، ڈویژنل صدر حاجی اسلام، چیئر مین حاجی الطاف ،سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر،سینئر نائب صدر میاں فرمان، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی ،سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بھٹوں پر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے بھٹہ مالکان خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ آئے روز موٹر سائیکل چوری سمیت بھٹوں میں نقب زنی، لوٹ مار، موبائل سنیچنگ اور دیگر وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔ بڑھتی وارداتوں سے عوام اور تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ رہنماوں نے کہا کہ چند روز قبل سے سمندری روڈ کے درجنوں بھتوں پر دن دیہاڑے ڈاکو لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے لیکن تاحال مجرمان گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں