سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا پر موقف بدل لیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سی آئی اے نے کورونا کی ابتدا پر اپنا موقف بدلتے ہوئے کہا کہ زیادہ امکان یہ ہے کہ کووڈ چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا۔سی آئی اے ترجمان نے اس دعوے کے بارے میں مکمل یقین کا اظہار کیے بغیر بتایا ہے کہ وائرس جانور سے منتقل ہونے اور تحقیقی مرکز سے نکلنے کے دونوں پہلوئوں پر کام جاری ہے۔ایف بی آئی اور امریکی محکمہ توانائی بھی لیب سے اخراج کے نظریے کے حامی ہیں، باقی ایجنسیوں کی اکثریت جانوروں سے وائرس منتقلی کو کورونا وبا کی وجہ سمجھتی ہے۔ 2019میں سب سے پہلے کورونا کے کیسز چین کے شہر ووہان میں سامنے آئے تھے جسے کورونا تحقیق کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں