کچے کے ڈاکوئوں کے سر کی قیمت مقرر

لاہور (بیوروچیف) حکومت پنجاب کا بڑا اعلان، محکمہ داخلہ نے کچے کے خطرناک ڈاکوئوں کے سر کی قیمت بارے دوسری فہرست جاری کر دی۔دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوئوں کے سر کی قیمت 50لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی، محکمہ داخلہ نے کچے کے 40خطرناک ڈاکوئوں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کی۔ 20ڈاکوئوں کے سر کی قیمت 50لاکھ اور 20کی ہیڈ منی 25لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ 50لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوئوںمیں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لنگ، فرحت ولد برکت، عیسی ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد مطلوب ڈاکو ہیں۔علاوہ ازیں موج علی ولد اللہ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا، شاہو منڈا مطلوب ڈاکوئوںمیں شامل ہیںابراہیم ولد قطب، شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر کے سر پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی۔25 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوئوںمیں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور ،عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطا اللہ، بہادر ولد عطا اللہ، ظفر عرف ظفری ولد اللہ یار ، شبیر ولد دوست محمد، نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش مطلوب ڈاکو ہیںشاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دوسو، یسین ولد اللہ دتہ، وقار ولد عبدالرحمن اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد کے سر پر 25 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی۔محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوئوںکے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوئوںکے بارے خفیہ اطلاع دینے کے لئے محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 0333-4002653پر رابطہ کریں، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں