سنوکر چیمپئن شپ’ محمد آصف کی جیت، احسن رمضان ہار گئے

کراچی (سپورٹس نیوز) کراچی میں جاری قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے روز سابق عالمی چیمپئن احسن رمضان کو شکست ہوگئی۔عالمی امیچر چیمپئن محمد ا?صف سمیت دیگر نامور پلیئرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، ان میچز کے دوران چار سنچری بریک بھی کھیلے گئے۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ایونٹ کے دوسرے روز سابق عالمی چیمپئن احسن رمضان کو شاہد شفیق کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی۔ شاہد شفیق نے انہیں 4ـ2 کے فریم اسکور سے مات دی، میچ کے دوران احسن نے چوتھے فریم میں 115 کا بریک بھی کھیلا۔عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف نے ایم فہیم کو 4ـ1 سے ہرایا، محمد سجاد نے عمر نعیم کو بھی اسی اسکور سے مات دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں