نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شاہد آفریدی،یونس خان کے نام سے انکلوژرمنسوب کرنے کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس نیوز)نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں شاہد خان آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام سے انکلوژرمنسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق (پاکستان کرکٹ بورڈ) پی سی بی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایک انکلوژراسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ہوگا جبکہ ایک انکلوژرسابق کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق نئے بننے والے پیٹرن انکلوژرکو ظہیر عباس اور ماجد خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے اور پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں، اسٹیڈیم میں براڈکاسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کو شاندار کھیل دکھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔علاوہ ازیں تماشائیوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے 2 بڑے ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز آئندہ ہفتے نصب کی جائیں گی، قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام جنوری کے آخری ہفتے میں مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں