پرویز خٹک دوبارہ سیاست میں انٹری کے لئے تیار

پشاور(بیوروچیف) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک بار پھر سیاست میں انٹری کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع نے 22فروری کو مانکی شریف میں جلسے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے پرویز خٹک اور ان کے بھائی لیاقت خٹک نے تیاری شروع کر دی، وقفے کے بعد پرویز خٹک اور ان کے گھر والے ایک بار پھر سیاست کے میدان میں نظر آئیں گے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک جلسے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے بھائی کے درمیان تمام اختلاف بھی ختم ہو گئے ہیں، پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ سے دوبارہ مہم شروع کر دی ہے، سابق وزیر دفاع نے اپنے پرانے ساتھیوں کو بھی دوبارہ موبلائز کرنا شروع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں