امریکی امداد بند،3درجن سے زائد منصوبے ٹھپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ آگیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کردی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئے۔امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4اور زراعت کے شعبے میں 5پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے 4اور صحت کے شعبے میں بھی 4پروگراموں پر اثر پڑا۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں تمام غیر ملکی پروگرامز عارضی طور پر معطل کر دیئے تھے، امدادی پروگرامز ابتدائی طور پر 90روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں، امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد پروگراموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں