دن دیہاڑے جیولر کے گھر 1کروڑ کا ڈاکہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ٹھیکریوالہ کے علاقہ چک نمبر 73 ج ب میں جیولر کے گھر ایک کروڑ روپے کی واردات۔ تفصیل کے مطابق تین مسلح ڈاکوئوں کا گروہ چک نمبر 73 ج ب میں محمد ارشاد جیولر کے گھر داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر وہاں سے طلائی زیورات’ نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیا’ ایک کروڑ روپے کے ڈاکہ کی اس واردات کے بعد مسلح ڈاکوئوں کا گروہ موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لوٹ مار کرکے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی، تاہم ابھی تک کسی بھی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں