صنعتوں کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری کی مذمت

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے صنعتوں کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری کی مذمت کی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے رہی سہی انڈسٹری کو تالے لگیں گے اور بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا نیز ملک میں معاشی عدم استحکام پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت اور ملکی معیشت لازم و ملزوم ہیں اور ملکی صنعت معیشت کا بنیادی ستون ہے پیداواری لاگت میں اضافہ ‘ مہنگی بجلی’ شرح سود میں قدرے اضافہ اور دیگر عوامل سمیت حکومت کی مسلسل عدم توجہی کے باعث ملکی انڈسٹری نازک موڑ پر کھڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں