حتمی حج پیکیج کا اعلان

اسلام آ باد (بیوروچیف) وزارتِ مذہبی امور نے سر کاری اسکیم کیلئے حتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا ۔ لانگ حج پیکیج 10لاکھ 75ہزار، شارٹ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار کا ہو گا، سرکاری سکیم کی محدود نشستیں باقی ، نئی درخواستیں 30جنوری تک، حج واجبات تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطا بق لانگ حج پیکیج (طویل دور انیہ ) کی حتمی قیمت 10لاکھ 75ہزار جبکہ شارٹ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیا گیا ۔ تر جمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی ،سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔ نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30جنوری تک ممکن ہوگی۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں