پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونیکا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت مہنگائی میں کمی ہونے کا دعوی تو کر رہی ہے لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ جب جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تب تب مختلف اشیا ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھتی ہیں ۔ اب ایک عرصے سے صارفین پر مسلسل پیٹرول بم گرایا جارہا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت ایک ابر پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔ڈیزل کی قیمت 6روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3روپے اضافے کا امکان ہے ۔ اگر قیمت اِسی تناسب سے بڑھتی ہے تو اس صورت میں پیٹرول کی قیمت 256روپے 13پیسے سے بڑھ کر 259روپے 13پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 260روپے 95پیسے سے 266روپے 95پیسے ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں