عمرہ زائرین کیلئے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار

فیصل آباد ( وقائع نگار خصوصی )عمرہ زائرین کیلئے پولیواورگردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10فروری سے سعودی عرب کا سفر کرنے والے عمرہ زائرین کیلئے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا ضروری ہے ،پولیو ویکسین سفر کرنے سے چار ہفتے قبل اور گردن توڑ بخار کی ویکسین سعودی عرب کا سفر کرنے سے 10روز پہلے لگوانا ہو گی،عمرہ زائرین کو ویکسین لگوانے کے بعد سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھنا ہو گاجو وقت ضرورت دکھانا ہو گا ۔ویکسین نہ لگوانے زائرین کو ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔کوتاہی کے زائرین خود ذمہ دار ہوں گے، تمام ایئرلائنزکو سفر کے وقت ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیارکرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔دوسری جانب پولیواورگردن توڑ بخار کی ویکسین سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے پرائیویٹ سطح پر بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے جس کے باعث عمرہ کے خواہشمند افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں