پاک فضائیہ دنیا کی ساتویں طاقتور ترین ہوائی فوج

کراچی(بیوروچیف) پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے، جس نے اپنے بیڑے میں 1,434طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔گلوبل فائر پاور اپنی رینکنگ کا تعین طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کرتا ہے۔ امریکی فضائیہ 5,737ہیلی کاپٹرز، 1854لڑاکا اور 3722امدادی طیاروں کے ساتھ دنیا کی سرفہرست فضائیہ ہے، جبکہاس کا سالانہ دفاعی بجٹ 800بلین ڈالر ہے، روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور چین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین میں جاری تنازعے کے باوجود روس اہم فضائی صلاحیتوں کے ساتھ ایک غالب طاقت ہے، جبکہ چین کی فضائیہ میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیاروں اور سپر سونک ہوائی جہازوں سمیت جدید ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جا رہا ہے۔پاک فضائیہ کی اہمیت نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی بے مثال ہے، جہاں یہ کلیدی کھلاڑی کی حیثیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ مصر، ترکی اور فرانس بھی ٹاپ 10میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں