لااپتا افراد کمیشن کے سربراہ فقیر محمدکھوکھر انتقال کرگئے

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کر گئے۔ حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سابق جج اور سربراہ لاپتا افراد کمیشن جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر انتقال کرگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) فقیرمحمد کی نمازجنازہ آج لاہوربعد نمازعصرادا کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں