سپورٹس چیلنج کپ، دفاعی چیمپئن فیم سپورٹس نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام فیم سپورٹس چیلنج کپ کا میلہ میزبان فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں فیم سپورٹس کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد سنتوس کلب کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ برقرار رکھا۔ فاتح ٹیم کیلئے میچ کا واحد گول اسٹرائیکر کامران نے میچ کے پہلے ہاف میں سکور کیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائرز ضیا ڈوگر نیفاتح ٹیم کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے انعامی رقم اور خوبصورت ٹرافی سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں