محسن نقوی کی امریکی کوچز کوتربیت دینے کی پیشکش

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کر دی۔واشنگٹن میں محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں