فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آباد میاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گا مزن کرنے میں کامیاب ہوئی ہے او ر اب بھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کو ششیں جاری ہیں، جسکے اثرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ملک بھر میں ترقیاتی منصو بے شروع ہو جاتے ہیں جو پارٹی قیادت کی عوام دوستی اور ملکی تعمیر و ترقی کی ضامن ہونے کا واضح ثبوت ہے۔




