نہروں کی بندش کے دوران بھل صفائی یقینی بنائی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرسردارظفرحسین خاں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نہروں کی بندش کے دوران بھل صفائی کو یقینی بنائے ۔ ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی پہچا نے کیلئے بھل صفائی کی اشدضرورت ہے لیکن نہرو ں کی بندش کی مقررہ تاریخ کے بعد نہروں میں پانی آجانا چا ہیے۔ ہر سال محکمہ انہار کی غفلت سے پانی لیٹ چھوڑاجاتاہے جس سے کاشتکاروں کا مالی نقصان ہوتا ہے۔اگراس دفعہ بھی نہریں بروقت نہ چلائی گئیں تو کسان بورڈ محکمہ انہار کے خلاف عدالت سے رجوع کریگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زراعت ریسرچ، ٹیکنالوجی، ادویات اور زرعی آلات کی کمی کی وجہ سے شدید بری حالت کو پہنچ چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں