توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈپبلک کردیا ، کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023سے 31دسمبر 2024 اور 1997 سے لیکر 2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار اس دو رانیہ کا توشہ خانہ کاریکارڈ سامنے آیا ہے۔اس سے قبل مارچ 2023میں 2002 سے 2مارچ 2023تک کا توشہ خانہ رکارڈ جاری کیا گیا تھا۔9971سے لیکر2001تک کا توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق نواز شریف،شہباز شریف، پرویز مشرف،رفیق تارڑ، چوہدری نثار، گوہر ایوب ، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف اور سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمن کا نام تحائف لینے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔چوہدری شجاعت حسین، شیخ رشید، تہمینہ دولتانہ، عابدہ حسین اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام فہرست کاحصہ ہیں۔ بلاول بھٹو،عارف علوی،انوارالحق کاکڑ، قاضی فائز عیسی ،آصفہ بھٹو،سینیٹر طلحہ محمود اورطارق فاطمی کو بھی تحائف ملے، بیشتر نے توشہ خانہ میں جمع کرادیے ، بطور وزیر اعظم نواز شریف کو 1998میں 17لاکھ 21ہزار250روپیمالیت کیتحائف ملے۔ نواز شریف نے 2 لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ نواز شریف نیگولڈ ڈائمنڈ جیولری سیٹ حاصل کیا۔ نواز شریف نیسیکنڈ جیولری سیٹ اور ایک گھڑی اپنے پاس رکھی۔ نواز شریف نے 18کے ٹی گولڈ لیڈی واچ حاصل کی۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو1998میں13لاکھ 15ہزار 366 روپے تحائف ملے۔ شہبازشریف نے ایک لاکھ98ہزار 544روپے ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔ شہبازشریف نے 18کیٹی گولڈ گھڑی، ایک قہوہ سیٹ ،جنٹس اور لیڈی واچ رکھ لیں۔ بطورچیف ایگزیکٹوجنرل پر ویز مشرف نیایک ٹی وی سیٹ،ایک باول فری میں رکھا۔ جنرل مشرف نیایک گھڑی،ایک خنجر، قہوہ پاٹ رقم ادا کرکے رکھ لی تھیں۔ جنرل مشرف کوتحفے میں ملنے والا ایرانی کارپٹ اور ریپلکا فالکن نیلام کیے گئے۔ بطور صدر رفیق تارڑ، بطوروزیرخارجہ عبدالستار نیدرجنوں تحائف فری میں یا رقم اداکرکے رکھے۔ اسحاق ڈار نے دو گلاسزکا تحفہ رقم ادا کرکے رکھ لیا۔ اسحاق ڈار نے پاکٹ واچ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا۔ شیخ رشید نے ایک قہوہ سیٹ،دو ٹائیاں اور بریف کیس رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں