آج پھر95ڈالے،پولیس خاموش تماشائی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 95 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے کر رفوچکر ہو گئے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر نو خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ ٹائراں والی گلی کے معاذ کی ہمشیرہ (آ)’ ریاض شاہد چوک کے زاہد کی والدہ (ش)’ رضاآباد کے علاقہ مدینہ آباد کے فقیر محمد کی بیٹی (آ)’ پیپلزکالونی کے علاقہ جھال سے (ف) کو کاشف وغیرہ’ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت چوک کے مبشر کی اہلیہ (س) کو ملزمان رضوان’ نشاط آباد کے علاقہ4 ج ب کے سخاوت علی کی اہلیہ (ن)’ مظفر کالونی کی (ز)’ نثار کالونی کے اکرم کی بیٹی (ف)’ سمندری کے علاقہ 469 گ ب کے کاشف کی بیٹی (ز) کو نامعلوم ملزمان اور سمندری کے علاقہ راوی محلہ کی رقیہ بی بی کے شوہر واصف کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے باہر کلیم اﷲ سے ایک لاکھ 70ہزار روپے’ فون’ باغ جناح کے قریب ثمرین بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ چناب کلب چوک میں زید سے جھپٹا مار کر قیمتی فون’ امریکن ہسپتال کے باہر عزیز اﷲ سے نقدی’ فون’ گمٹی چوک کے قریب حاشر سے جھپٹا مار کر فون’ راجباہ روڈ پر مزمل منیر سے 30ہزار روپے’ فون چھین لیا’ سیف آباد نمبر1 کے اقبال کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ گلفشاں کالونی کے قریب فرحان شوکت سے 20ہزار روپے اور کپڑوں کا بورا چھین لی’ غلام محمد آباد فیسکو دفتر کے باہر وسیم عباس سے 40ہزار روپے’ فون’ پیپلزکالونی کی سمیرا بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ کوہ نور چوک میں سلیمان فاروق سے جھپٹا مار کر فون’ شادمان روڈ پر عثمان سے نقدی’ فون’ گیٹ چوک ستیانہ روڈ پر گلشن شاہد کی دو بندوقیں چوری’ ڈی گرائونڈ کے قریب شرافت علی سے جھپٹا مار کر فون’ حسن پورہ کے جاوید اقبال سے 11ہزار روپے’ فون’ گٹ والا پارک کے قریب عبدالرزاق سے 15ہزار روپے’ فون’ 208 چک کے شمس سے نقدی’ فون’ کوہ نور پلازہ کے باہر نوید احمد سے پرس’ النور گارڈن کے قریب رزاق سے 15ہزار روپے’ فون’ کہکشاں کالونی کے توقیر کا گھر لوٹ لیا’ اسلامیہ کالج کے قریب ارسلان سے 25ہزار روپے’ فون’ حاجی آباد کے باہر عثمان سے نقدی’ فون’ کشمیر روڈ پر حمزہ سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے ارشد سے نقدی’ فون’ سمال اسٹیٹ کے قریب احمد رضا سے نقدی’ فون’ الٰہی ٹائون کے توحید عالم سے 15سو روپے’ فون چھین لیا’ 202 رب بھائی والا کے اصغر کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری’ نشاط آباد کے اختر علی سے 25ہزار روپے’ ایڈن آرچرڈ کے قریب محبوب علی سے 10ہزار روپے’ فون’ سیم نالہ دھنولہ کے قریب عارف سے موٹرسائیکل چھین لی’ سمن آباد کالج روڈ پر شکور سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ دُمڑ فلور مل کے قریب عاصم سے نقدی’ فون’ 249 رب کے حفیظ سے پرس’ 289 رب کے رائے اشرف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 262 رب کے عاطف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ الیکشن کمیشن آفس کے قریب آصف اقبال سے 10ہزار روپے’ فون’ 225 رب کے رمضان کی کریانہ شاپ لوٹ لی’ چوہلہ پل کے قریب ندیم سے موٹرسائیکل’ بلال ٹائون کے قیصر کمبوہ کی ورکشاپ سے چور سامان لے اُڑے’ ڈی ٹائپ کالونی کے مقصود سے نقدی’ فون’ حیدر ویلی کے قریب الیاس سے 35ہزار روپے’ ملت کالونی کے حماد سے قیمتی فون’ 77 ج ب کے عمیر سے نقدی’ فون’ 69 ج ب کے نعمان سے 20ہزار روپے’ فون’ 240 موڑ کے قریب صدام حسین سے 75ہزار روپے’ المدینہ گارڈن کے قریب عمر عثمان سے 15ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر شیر محمد سے 8ہزار روپے’ علوی پارک کے قریب رمضان سے 13ہزار روپے’ چوڑی بازار جڑانوالہ کے ماجد سے ایک لاکھ’ مسلم ٹائون کے حاجی عامر کی دکان سے سامان’ محمدی کالونی کے حارث سے 1لاکھ روپے’ فون’ 108 گ ب کے شفقت کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لے اُڑے’ 113 گ ب کے صدیق سے 2ہزار روپے’ 39 گ ب کے وقاص سے 22ہزار روپے’ 366 گ ب کے اعظم سے 30ہزار روپے’ 629 گ ب کے انعام اﷲ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ ناظم آباد کے لیاقت سے 25ہزار روپے’ قصبہ تاندلیانوالہ کے عمران سے 6لاکھ لوٹ لیے’ قصبہ تاندلیانوالہ حجام عثمان کی دکان سے 15ہزار کا سامان چوری’ 421 گ ب میں محمد یار کے ڈیرہ سے مویشی’ اویسیہ چوک گڑھ موڑ سے شہزاد سے موٹرسائیکل’ 595 گ ب کے شہزاد سے 97ہزار روپے’ 140 گ ب کے علی رضا کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے’ 463 گ ب کے فیصل طارق سے 15ہزار روپے اور دیگر وارداتوں کے دران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے شعیب’ کرسچین ٹائون سے عکاس’ گلبرگ کے عمیر’ دھوبی گھاٹ سے عشرت حسین’ قدرت آباد کے ابرار علی’ ولی پورہ کے طارق اقبال’ گلبرگ روڈ سے یٰسین’ ارشد ٹائون کے وقاص’ مہر چوک سے سرفراز مسیح’ بھائی والا کے نعیم عباس’ 186 گ ب کے زین الحسن’ گلشن کالونی کے نور الٰہی’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے ناظم’ 263 رب کے عبداﷲ’ ماڈل سٹی سے عمران’ علی ٹائون کے عبدالرشید’ سدھار سے قمر اعجاز’ حسن روڈ سے جمیل’ حسن پورہ کے منیر احمد’ 563 گ ب کے اکرم’ 229 رب کے کامران’ سلطان گڑھ کے شوکت علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں