تیز ہوائوں کیساتھ بارش اوربرفباری کاامکان

اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا،بلوچستان کے بالائی حصوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور بر فبا ری کی توقع ہے، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع ہے۔دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں تیز ہوں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیاہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں