ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے زیر تعمیر نئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور 125بیڈ پر مشتمل نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کی سائٹ کا وزٹ کیا اور وہاں جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ اور متعلقہ محکموں سے بریفنگ لی، انہوں نے دونوں پروجیکٹس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کام کے معیار کو چیک کیا،ڈپٹی کمشنر نے ایکسین و ایس ڈی او بلڈنگ کو کام کو مزید تیز کروانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے، انکا کہنا تھا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے مختلف امور بارے موقع پر ایکسین بلڈنگ کو ہدایات جاری کیں، اس موقع پرایکسین بلڈنگ محمد عدنان، ایس ڈی او محمد اکرام اور کنٹریکٹر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں