گوجرہ میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں،عوام عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار) پولیس نے مختلف مقامات سے چوری ہو نے والی موٹر سائیکلوں کے مقدمات درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔چوروں نے وزیرپارک گوجرہ کے فہد علی کی موٹر سائیکل نمبر5378ایف ڈی کے امامیہ کالونی گھر کے باہر سے چوری کی۔علاوہ ازیں چک نمبر296ج ب کے زوہیب کی موٹر سائیکل نمبر1319ایف ڈی آر کوٹ عبدی خاں سے چوروں نے چوری کرلی ۔دریں اثناء محلہ ناظم آباد کے محمد ایوب کی موٹر سائیکل نمبر 3705ایف ڈی کے اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی ۔جس کو نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چور ی کر لیا۔جبکہ چک نمبر347ج ب کے تنزیل عباس کی موٹر سائیکل نمبر5281ایف ڈی آر اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کر لیااورفرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر مال وزر چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر155 گ ب کامظہر اپنی موٹر سائیکل نمبر7381ٹی ایس ایل پر سوارچک نمبر163گ ب جا رہاتھاکہ گائوں کے قریب اس کو تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے دو لاکھ روپے نقدی چھین لئے ۔فیصل آباد کاعلی حسن اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر 2578اے اے جی پر سوارگوجرہ سے فیصل آباد جا رہاتھاکہ جھنگ روڈ دھماں بنگلہ کے قریب ان کوتین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل ، 30 ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااورڈکیتی کی کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں