پیکا ایکٹ جمہوری معاشرے کے لئے خطرہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈرز ونگ فیصل آباد،سابق صدر فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری رانامحمدسکندراعظم خاں نے کہاہے کہ پیکا ایکٹ جمہوری معاشرے کے لیے خطرہ ہے،پیکا ایکٹ کا مقصد میڈیا کو دبانا ہے،آزادی صحافت جمہوریت کی مضبوطی کا ضامن ہے،پیکا جیسے غیر جمہوری قوانین واپس لیے جائیں،اختلافِ رائے کی آزادی کو محدود کرنا ناقابل قبول ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی انقلابی پروگرام نہیں ہے بلکہ یہ قوم کو مزیدغلامی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی آزادمیڈیاپریقین رکھتی ہے اورموجودہ کالاقانون کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں