ناچاقی پرباپ نے بیٹے اور بہو کو قتل کرڈالا

مردان،ڈی آئی خان (نامہ نگار) مردان کے علاقے کاٹنلگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئیذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر اور مرکزی ملزم محبوب اور ساس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی نے گھریلو تنازع پر بیٹے ، بہو اور پوتی پر فائرنگ کی، زخمی بچی اور لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں متقولہ خاتون کے سسر، ساس اور نند کے شوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولہ کے سسر اور ساس گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ نند کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ مغوی پولیس اہلکار محمد اعظم ڈیوٹی سے واپس گھر جار ہا تھا، جس کی بازیابی کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھیرا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا، مغوی پولیس اہلکار تھانہ یونیورسٹی میں تفتیشی شعبہ میں تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں