دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قذافی سٹیڈیم کے نام

لاہور(بیوروچیف) محسن سپیڈ نے دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا، صرف 110روز میں قذافی سٹیڈیم کا99فیصد کام مکمل ہو گیا ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی علی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف فلورز اور ہاسپٹیلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔محسن نقوی نے باکسز کے باہر لگائی نشستوں پر بیٹھ کر گرائونڈ کے ویو کو دیکھا اور فلورز کے فنشنگ ورک کا بھی معیار چیک کیا، چیئرمین پی سی بی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیشرفت بارے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، قذافی سٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7فروری کو افتتاح کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے سٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں