ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد’ ویڈیو وائرل

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ میں ٹریفک وارڈن کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وڈیو میں ٹریفک وارڈن کو رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد اسے تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناروا سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کی عزت نفس کو مجروح ہونے نہیں دیا جائے گا اور ایسی کارروائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں