کمشنر آفس سے بجلی کا میٹر چوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر آفس سے بجلی کا میٹر چوری ہوگیا میٹر چوروں کے حوصلے بڑھنے لگے، انھوں نے بڑی دیدہ دلیری سے کمشنر آفس کے اندر سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا بجلی کا میٹر اڑا لیا اور کوئی چوروں کو پکڑ نا سکا، پولیس نے سینئر کلرک محمد رضوان علی کی مدعیت میں سرکاری میٹر چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں چوروں نے 2شہریوں کے بھی بجلی کے میٹر چوری کرلئے ہیں۔ میٹر چوروں نے محلہ اسلام نگر گلی نمبر 11کے رہائشی محمد عرفان کا بجلی کا میٹر اڑا لیا اس کے علاوہ احاطہ نمبر 84نیوسول لائن کے رہائشی محمد حسن کا بھی بجلی کا میٹر چوری ہوگیا۔ چور آدھی رات کو آئے اور محمد حسن کا بجلی کا میٹر لے اُڑے۔ یاد رہے چند روز قبل بھی چوروں نے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا تھا، پولیس نے میٹر چوری کے مقدمات تو درج کر لئے ہیں تاہم ابھی تک چوروں کو پکڑا نہیں جا سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں