پی ٹی آئی 8فرور ی کو سڑکوں پر تماشہ لگا کر دیکھ لے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 8فروری کو بھی سڑکوں پر تماشہ لگا کر اور جلائو گھیرئواکر کے دیکھ لیں انہیں کچھ نہیں ملے گاتاہم 26 نومبر اور 9 مئی کی طرح کا کردار ہوگا تو قانون کاڈنڈابھی چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 22سالہ سیا ست تصادم توڑپھوڑ اور سازشوں پر مشتمل ہے ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کوئی کارنامہ نہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اخلاقی اورجمہوری تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ مزاکرات کی پیشکش کی مگر بانی کی ہدایت پران کی مزاکرات کو مزاق رات بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور پنجاب حکومت ملک اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے چندہفتوں تک بجلی کی قیمت بھی غریب عوام کی بداشت کے مطابق ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں