شاہد آفریدی داماد شاہین اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی اور بیٹیوں کے ہمراہ کراچی کے معروف ریسٹورنٹ پہنچ گئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مداحوں کے دلوں میں مقام رکھنے والے معروف جارح مزاج بیٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے موجودہ پیسر اور اپنے داماد شاہین آفریدی کو لے کر رات کا کا کھانا کھانے کراچی کے معروف ریسٹورنٹ پہنچے، انھیں اہلخانہ کے ہمراہ دیکھ کر عوام کو خوشگوار حیرت ہوئی۔لیفٹ آرم پیسر اور سابق جارح مزاج بلے باز کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جو ان کے ساتھ وقتا فوقتا سیلفیاں بنواتی رہی۔اہلخانہ کے ہمراہ کراچی میں کھانے پینے کے مقام پر اس طرح جانے کی ویڈیو شاہد آفریدی نے خود اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں