ڈاکٹر اور ہسپتال عملہ کی غفلت ،دوران آپریشن3بچوں کی ماں جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) دوران آپریشن پنجاب پولی کلینک کھرڑیانوالہ کے ڈاکٹر و عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث 3بچوں کی ماں زندگی کی بازی ہار گئی،ہلاکت پر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہسپتال کے شیشے توڑ ڈالے،حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 70 ر-ب گجر سنگھ کی رہائشی پروین بی بی کو ڈلیوری کیلئے پنجاب پولی کلینک پر لے جایا گیا جہاں دوران آپریشن ہسپتال کے ڈاکٹر و عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث 3بچوں کی ماں پروین بی بی جاں بحق ہو گئی ہلاکت پر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہسپتال کے شیشے توڑ ڈالے ورثا نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال کے ڈاکٹر و عملہ کی مبینہ غفلت سے 3بچوں کی ماں زندگی کی بازی ہار گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 1ہفتہ قبل جڑانوالہ کے محلہ محمد بی بی کالونی میں بھی نجی کلینک کے عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث زچہ بچہ زندگی کی بازی ہار گئے تھے مگر محکمہ صحت کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آئے روز انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی کا نوٹس لیکر انسانی جانوں کے ضیاع کے مرتکب پرائیویٹ ہسپتالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں