الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی نرخوں میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں 50فیصد کمی کا اعلان کردیا۔اس وقت چارجنگ سٹیشنز کوبجلی تقریباً 45روپے فی یونٹ فراہم کی جارہی ہے، ٹیکسز شامل کر کے چارجنگ سٹیشنز کو بجلی 71روپے 10پیسے فی یونٹ پڑتی تھی۔وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کو فی یونٹ 23روپے 57پیسے دینے کا فیصلہ کیا، ٹیکسز میں رعایت کے بعد چارجنگ سٹیشنز کو بجلی تقریبا 39روپے میں ملے گی۔حکومت نے ای وی چارجنگ سٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی، نیپرا 12فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا، نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا طلاق ہوگا، چارجنگ سٹیشنز کے لیے یہ نرخ مقرر کیا جائے تاکہ 2030تک ای وی ٹارکٹ حاصل کیے جائیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2030تک پاکستان میں 30فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں