لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کر لی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے 20ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجے کا اضافہ ہو گیا، جسٹس اسجد جاوید گھرال سنیارٹی لسٹ میں 16ویں سے 15ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ 17ویں سے 16ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔جسٹس جواد حسن 18ویں سے 17ویں نمبر پر آگئے، جسٹس مزمل اختر شبیر 19ویں سے 18ویں، جسٹس چودھری عبدالعزیز 20ویں سے 19ویں، جسٹس انوار الحق پنوں 21ویں سے 20ویں نمبر پر آگئے، اسی طرح جسٹس فاروق حیدر 22ویں سے 21ویں، جسٹس وحید خان 23ویں سے 22ویں نمبر پر پہنچ گئے۔جسٹس رسال حسن سید 24ویں سے 23ویں، جسٹس عاصم حفیظ 25ویں سے 24ویں، جسٹس صادق محمد خرم 26ویں سے 25 ویں، جسٹس احمد ندیم ارشد 27ویں سے 26ویں، جسٹس طارق ندیم 28سے 27ویں، جسٹس امجد رفیق 29ویں سے 28ویں، جسٹس عابد حسین 30ویں سے 29ویں اور جسٹس انوار حسین 31ویں سے 30 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس علی ضیا باجوہ 32ویں سے 31ویں، جسٹس سلطان تنویر 33ویں سے 32ویں، جسٹس رضا قریشی 34ویں سے 33ویں اور جسٹس راحیل کامران شیخ 35ویں سے 34ویں نمبرپر آ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں