بجلی صارفین کو52ارب کا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 52ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کیلئے نیپرا کو درخواستیں جمع کرا دیں ۔ 5انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی بندش کے اثرات شروع ہونے کے قریب ہیں۔نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کو 52ارب 12کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع ہو چکی ہیں’ درخواستیں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہیں۔نیپرا کے مطابق درخواستوں میں کیپیسٹی چارجزکی مد میں 50ارب 66کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد 2ارب 66کروڑ روپے کمی کی درخواستیں ہیں۔تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2ارب 69کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ اکتوبر تا دسمبر 2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیالیکڑک صارفین پر بھی ہو گا۔ نیپرا 12فروی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا جو فیصلہ بھی ہوا کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگا۔نیپرا ذرائع کے مطابق سماعت سے قبل یہ بتانا ممکن نہیں کہ صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کتنی سستی ہو گی۔یاد رہے کہ حکومت نے 2400میگاواٹ صلاحیت کی 5آئی پی پیز مذاکرات کے بعد بند کر دی تھیں۔ 52ارب روپے سے زیادہ کی متوقع ریلیف کی بڑی وجہ ان 5آئی پی پیز کا خاتمہ بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں