اشنا شاہ کے غیر معیاری کام پر سعدیہ امام کی تنقید

لاہور (شوبز نیوز)اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ کی اداکاری پر اظہار مایوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اس کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی۔حال ہی میں انہوں نے اے عشق جنوں ڈرامے میں اشنا شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ اس ڈرامے میں پہلی مرتبہ شہریار منور راحم کے ساتھ ایمن کے مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔تاہم، سعدیہ امام کا ان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ان کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی، وہ اچھی خاصی اداکارہ تھیں، اب کیا ہوگیا۔انہوں نے اداکارہ کے ماضی کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے جویریہ عباسی کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تھا، جس میں مجھے اس کی اداکاری بیحد پسندآئی تھی، تو وہی اداکاری ایمن کے کردار میں کیوں نہیں نظر آرہی؟ان کا کہنا تھا کہ وہ(اشنا شاہ) قابل اداکارہ تھیں، وہ ان کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئی تھی تو اب وہ اداکارہ کہاں گئی ڈرامے پر مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ڈراما اچھا ہے، کچھ سینز بھی معقول ہیں، تاہم وہ اداکاری سے مطمئن نظر نہیں آئیں۔ مذکورہ ڈرامے میں جرم، ہراسانی، مفلسی اور مجبوری جیسے سماجی پہلووں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ڈرامے میں تین (ہیرو، ہیروئن اور ولن)مرکزی کردار ہیں، جب کہ کہانی ایمن اور راحم کے گرد گھومتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں