بینک ملازمہ کی ہسپتال کی کھڑکی سے کود کر خودکشی

لاہور(بیوروچیف) خاتون نے گنگا رام ہسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔اسپتال انتظامیہ کا دعوی ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12سال کا بیٹا بھی ہے جب کہ خاتون کے ورثا نے خودکشی اور ذہنی مریضہ ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق صائمہ پہلے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کرچکی تھی، خاتون جب گنگا رام اسپتال آئی تو اس کا بیٹا بھی اس کے ہمراہ موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں