حکومت کا سستی بجلی مہنگی خریدنے کا انکشاف

اسلام آباد(بیوروچیف) سستی بجلی خریدنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، حکومت بھی سستی پیدا ہونے والی بجلی مہنگی خریدنے میں ملوث نکلی۔دستاویزات کے مطابق ہوا سے بننے والی بجلی 47روپے، سولر سسٹم سے پیدا ہونے والی بجلی 48روپے فی یونٹ خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت نے ونڈ پاور پلانٹس سے 47 روپے فی یونٹ تک بجلی خریدی جبکہ سولر سے پیدا ہونے والی بجلی 48روپے فی یونٹ میں خریدی گئی، ونڈ پاور کے صرف 8پاور پلانٹس سے 40روپے سے زائد فی یونٹ بجلی خریدی گئی۔دستاویز میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے سولر کے دو پلانٹس سے 48روپے اور ایک پلانٹ سے 46روپے فی یونٹ بجلی خریدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں