نوجوان بولر کی بڑی خواہش پوری ہو گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں ویرات کوہلی کو آٹ کرنے والا نوجوان بولر ہمانشو سنگوان سٹار بیٹر سے گیند پر دستخط کروانے بھی پہنچ گیا۔تقریبا ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنے والے سٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف6رنز بنا کر آٹ ہوگئے تھے۔کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا۔ نوجوان کرکٹر نے وکٹ لینے پر جشن بھی منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں تاہم کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں