بلاول بھٹو کی ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی پیپلز پارٹی کے ذرائعکے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات بھی تقریب کا حصہ تھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس اس ہفتے کئی نیشنل پریئر اور فیتھ تقاریب میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں