ٹک ٹاک بناتے باپ بیٹا ٹرین تلے آکر لقمہ اجل بن گئے

کراچی (بیوروچیف) ٹک ٹاک بناتے ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں، متوفی کی شناخت 45سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ کراچی آنے والی رحمان بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا۔ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں