ڈیڑھ سال سے قید بانیPTIبے چینی کا شکار

راولپنڈی (بیوروچیف) اڈیالہ سینٹرل جیل میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر بڑھنے لگا، ہارٹ بیٹ میں بھی اضافہ ہوگیا، کچھ ہفتوں سے بے چینی کا شکار، بلڈ پریشر 130، 80رہنے لگا، ہارٹ بیٹ 50 سے اوپر ، خوش خوراک میں کمی نہیں آئی عمران کو پابند سلاسل ہوئے ڈیڑھ سال ہوگئے۔انہیں5اگست 2023ء کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید کیا گیا تھا ، بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں 27ستمبر 2023 کو اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ جیل آئے تھے توان کا بلڈپریشر 110،120اور 70،80، ہارٹ بیٹ43سے 45 تک تھا ،جو انتہائی آئیڈیل تھا، تاہم وہ کچھ ہفتوں سے بے چینی کاشکار ہیں ،بلڈ پریشر 130،80رہنے لگاہے جب کہ ہارٹ بیٹ بھی 50سے اوپر نوٹ کیاجارہا ہے۔ وہ گزشتہ چند ماہ سے ٹینائٹس، کانوں میں سنسناہٹ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال مکمل افاقہ نہیں ہوا، وہ اپنے ذاتی معالج کی تجویز کردہ میڈیسن استعمال کررہے ہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی خوش خوراکی میں کوئی کمی نہیں آئی ، گزشتہ روز انہوں نے ناشتے میں انار کا جوس، 2ابلے ہوئے انڈے ،پورج ، دہی اور کافی لی جب کہ دوپہر کے کھانے میں دیسی گھی میں تیار کیا گیا مٹن تناول کیا، وہ جیل میں باقاعدہ ایکسرسائز بھی کررہے ہیں ، اس کے علاوہ انہیں 16ٹی وی چینلز اور 2اخبارات کی سہولت بھی میسر ہے ،جب کہ دن میں تین مرتبہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں