کراچی (شوبز نیوز) اداکار بلال عباس اور اداکارہ درفشاں سلیم کی ڈیٹنگ کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ مائرہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی اور مختلف گیمز بھی کھیلیں، ایک گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ درفشاں سلیم اداکار بلال عباس کی نئی گرل فرینڈ ہیں۔پروگرام میں گیم کھیلتے ہوئے میزبان کی جانب اداکارہ مائرہ خان کو مختلف اداکاروں کے نام دیے گئے اور ان کے ممکنہ موبائل پاسپورڈ پوچھے گئے۔




