لاہور (شوبز نیوز) ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر بھی جاری کردیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو معروف نام اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ماورا حسین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی یہ تصاویر لاہور کے شاہی قلعے میں لی گئی ہیں۔ کیپشن میں ماورا نے لکھا کہ اور تمام افراتفری کے درمیان میں نے آپ کو پالیا، ساتھ ہی ماورا نے آج کی تاریخ لکھتے ہوئے ماورا امیر ہوگئی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔دونوں کی جوڑی صرف آن اسکرین ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی اکثر و بیشتر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے۔




