دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں سے بھاری جرمانے وصول

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی ریگولیشن آفیسر حافظہ عظمت فردوس نے دوبارہ انکروچمنٹ کرنے والوں کو ہزاروں روپے کے انفورسمنٹ ٹکٹس (جرمانے) جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق انکروچمنٹ سے پاک پنجاب کے تحت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیصل آباد کے آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں’ بازاروں اور گلی’ محلوں میں بھی تجاوزات کے خاتمہ کیلئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی بخاری اور ریگولیشن آفیسر حافظہ عظمت فردوس سرگرم عمل ہیں۔ تجاوزات کے خاتمہ کے بعد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد نے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کیخلاف بھی کریک ڈائون شروع کر دیا ہے ہے اور دوبارہ انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو بھاری جرمانوں کی انفورسمنٹ ٹکٹس جاری کر دیں۔ شاداب کالونی مین بازار’ ایڈن گارڈن روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دوبارہ انکروچمنٹ کرنے والوں کو جرمانے عائد کر دیئے۔ میونسپل ریگولیشن آفیسر حافظہ عظمت فردوس کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے بعد اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو ان کو بھاری جرمانہ کے ساتھ ساتھ قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ تاجروں’ دوکانداروں اور شہریوں کو چاہیے کہ وہ دوبارہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں