PTIمیں پھوٹ،گنڈا پور صوابی جلسہ ناکام بنانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف میں اندرونی کشمکش زور پکڑ گئی، صوابی جلسہ ناکام بنانے کیلئے تحریک انصاف کے حال ہی میں ہٹائے گئے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور صوبائی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام ڈپٹی کمشنرز’ وائس چانسلرز اور سرکاری اداروں کے سربراہوں کو سرکاری ملازمین’ طلباء کو صوابی جلسہ میں شرکت سے روکدیا گیا ہے۔ صوابی میں صوبے کے تین ڈویژنوں پشاور’ مردان اور مالاکنڈ سے سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو صوابی میں سرکاری ملازمین اور طلباء کی نشاندہی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ ان تمام تر اقدامات کے علاوہ ”خفیہ سازشیں” بھی ہو رہی ہیں تاکہ نئے صوبائی صدر جنید اکبر کو ناکام بنایا جا سکے۔ جنید اکبر کی جانب سے عندیہ بھی دے دیا گیا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی مجھ سے صوبائی صدر کی ذمہ داری واپس لے لیں تو بہتر ہو گا۔ پارٹی رہنمائوں شہرام ترکئی’ عاطف خان’ سینیٹر شبلی فراز صوابی جلسہ کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ وفاقی حکومتی ادارے بھی جلسہ ناکامی کیلئے اپنے ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں